- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
عدلیہ اپنےعلاوہ دوسرے تمام اداروں اورمحکموں میں کرپشن ڈھونڈ رہی ہے، اعتزازاحسن
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدلیہ اپنے علاوہ دوسرے تمام اداروں اور محکموں میں کرپشن ڈھونڈ رہی ہے چیف جسٹس کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے اپنا گھر تو صحیح کرتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر کی آئینی مدت سے کم از کم 30دن قبل نئے صدر کا انتخابات ضروری ہے اسے سپریم کورٹ بھی تبدیل نہیں کرسکتی، ملک میں اس وقت وزیراعظم اور اسپیکر کا تعلق پنجاب سے ہے اس لئے پیپلزپارٹی نے رضا ربانی کی صورت میں بہترین امیدوار نامزد کیا ہے، میاں رضا ربانی ایک بےباک اور آئین پر مصمم ایمان رکھنے والے پارلیمینٹیرین ہیں اور ان پر ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اعتماد کرتی ہیں، ان کی جانب سے تشکیل کردہ 18ویں آئینی ترمیم کو ملک کی تمام جماعتوں نے قبول کیا، ان کی شخصیت پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو میاں رضا ربانی کو منتخب کرنے کےلئے قائل کریں گے اس کے ساتھ ہی اگر حکومت کو امیدوار کے انتخاب میں دشواری ہو رہی ہے تو رضا ربانی سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دہشت گردی سے نمٹنے کی دعوے دھرے اور لوگ ان کی ابتدائی کارکردگی سے ہی مایوس ہو گئے ہیں،ڈرون طیارے مار گرانے کا کہنے والے اب خود مذاکرات کی تکرار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صرف پیپلز پارٹی پر نظر رکھی ہوئی ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ میں 17 ارب کی کرپشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس معاملے میں سپریم کورٹ وفاقی وزیر بجلی وپانی خواجہ آصف کو بھی طلب کرکے ان سے وضاحت مانگے، نئی جوڈیشل پالیسی 2009میں آئی جو اب پرانی ہو چکی لیکن اس پرعمل نہیں ہوا، چیف جسٹس کو چاہئے تھا کہ وہ پہلے اپنا گھر تو صحیح کرتے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری 17ستمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعدوہ کراچی میں رہائش اختیار کریں گے، چیف جسٹس اگر ان کے خلاف کچھ کرنا بھی چاہیں تو یہ ان کے بھی آخری دن ہی ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔