- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
ملک پر 4 رکنی ظالم ٹولہ حکومت کر رہا ہے،منور حسن
حیدرآباد / لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہاہے کہ وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے عیدالفطر کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرکے پورے ملک کو جام کردیا۔ اٹھارہ کروڑ عوام سخت پریشان رہے۔ وزیرداخلہ کا منصب عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کا متقاضی ہوتا ہے ان کا یہ اقدام قابل مذمت ہے ۔ وہ لوگوں کوسہولتیں فراہم نہیں کرسکتے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں ملک پرچارکا ظالم ٹولہ حکومت کررہا ہے۔ان سے اب جان چھڑانا ہوگی۔
ان خیالات کااظہارانھوں نیجماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت تقریب عید ملن، جامع مسجد منصورہ میں نماز عیدالفطرکے اجتماع سے خطاب اوربعد ازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ منور حسن نے کہاکہ وزیرداخلہ دہشت گردی کے واقعات پر توقابو نہیں پاسکے، پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں ہے ۔کراچی اور بلوچستان میں روزانہ درجنوں افراد ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھتے ہیں۔ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہے ۔
رمضان المبارک اورعید پربھی ڈرون حملوں میں ایک درجن سے زائد پاکستانیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔ جب تک زرداریوں ، گیلانیوں اور راجائوں کی حکومت ہوگی، مہنگائی و بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ بڑھتی رہیگی ۔معاشرے میں عدل و انصاف کا نظام لانے کیلیے ایک بار پھر تحریک پاکستان چلانے کی ضرورت ہے۔ منورحسن نے کہاکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ نیٹو سپلائی لائن بندکی جائے اور ڈرونز حملے رکوائے جائیں ۔
اگر فوج اور حکومت نے یہ کام نہ کیا تو عوام پھر سڑکوں پر نکلیں گے اور اسکے نتیجے میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور اسکی ذمے داری آرمی چیف اور زرداری پرعائد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک کو کرپشن سے پاک وہ ہی کرسکتا ہے جو خود کرپشن سے پاک ہو، چوروں کے زریعے چوروں کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے،نواز شریف کیوں زرداری حکومت کے خلاف جدوجہد نہیں کرتے ،عید ملن سے راشد نسیم، شیخ شوکت علی نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔