افیئرز كی ملكہ وینا ملک نے اپنے دوست اشمیت پٹیل كو پہچاننے سے انكار كردیا

آئی این پی  ہفتہ 20 جولائی 2013
فلم ’’سپر ماڈل‘‘ میں وینا كے مقابل ان كے سابق دوست اشمیت پٹیل مركزی كردار ادا كر رہے ہیں۔  فوٹو: فائل

فلم ’’سپر ماڈل‘‘ میں وینا كے مقابل ان كے سابق دوست اشمیت پٹیل مركزی كردار ادا كر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: افیئرز کی ملکہ اور تنازعات کا شکار رہنے والی وینا ملک نے اپنے دوست اشمیت پٹیل كو پہچاننے سے انكار كردیا ہے۔

وینا ملک ان دنوں فلم ’’سپر ماڈل‘‘ كی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وینا كے مقابل ان كے  دوست اشمیت پٹیل مركزی كردار ادا كر رہے ہیں۔ شوٹنگ كے دوران جب اشمیت سیٹ پر نہ پہنچے تو وینا ملک اشمیت سے بالكل انجان بن گئیں اور حیرت سے پوچھا كون اشمیت؟ وہ كسی اشمیت كو نہیں جانتیں، فلم كا ٹائٹل سپر ماڈل ہے اور میں موجود ہوں، معاون اداكاروں كے سیٹ پر ہونے یا نہ ہونے سے كوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ ’’بگ باس‘‘ کے دوران  وینا اور اشمیت کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہوا جو بہت جلد قریبی تعلق میں بدل گیا اور اس پروگرام میں ہی وینا اور اشمیت اخلاق سے گری حرکتیں کرتے نظر آئے جس کے چرچے بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں بھی کافی مشہور ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔