ورلڈ گیمز؛ اسپیشل ایتھلیٹس میڈلز جیتنے کے لیے پُرعزم

ایکسپریس نیوز  اتوار 27 جنوری 2019
پاکستانی دستے میں 55 مرد اور37 خواتین شامل، 27 کوچز بھی ابوظبی جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی دستے میں 55 مرد اور37 خواتین شامل، 27 کوچز بھی ابوظبی جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: ورلڈ گیمز میں اسپیشل ایتھلیٹس نے میڈلزجیت کر لانے کا عزم کرلیا۔

مارچ میں ابوظبی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈگیمزکا میلہ سجے گا، اس کی تیاریوں کے لیے پاکستان اسپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایتھلیٹکس ٹیم کاکیمپ لاہور میں جاری ہے،8 مارچ سے شیڈول ورلڈ گیمز میں ایتھلیٹکس سمیت پاکستان 10کھیلوں میں حصہ لے گا، اس میں بیڈمنٹن ، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، بوچے بال، سائیکلنگ، فٹبال، پاورلفٹنگ ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اورٹینس شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان گیمز میں پاکستان کا 92 رکنی دستہ شرکت کرسکتا ہے، جس میں 55مرد اور 37خواتین ایتھلیٹس  کے ساتھ 27کوچز بھی شامل ہیں، پنجاب اسٹیڈیم میں ایتھلیٹکس ٹیم کے کیمپ میں 13 بوائز کے ساتھ 6 گرلز بھی زیرتربیت ہیں، باہمت ایتھلیٹس کا کہنا ہے کہ وہ میڈلزجیت کر لائیں گے، 30 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں  فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ان بچوں کو ریس جیتنے کے لیے خصوصی ڈرلز بھی کروارہے ہیں۔

لاہور کے بعد کیمپ کا آخری مرحلہ کراچی میں 8 فروری سے شیڈول ہے جہاں تمام  ٹریننگ کے بعد 4 مارچ کو پاکستانی دستہ ابوظبی روانہ ہوجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔