اغوا اور قتل کے 3 مجرموں کو 2 بار پھانسی کی سزا کا حکم

اسٹاف رپورٹر  اتوار 21 جولائی 2013
آصف، عاطف اور رضوان احمدنے سرجانی کے رہائشی طالب علم قاضی منیب الحق کو اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔    فوٹو: فائل

آصف، عاطف اور رضوان احمدنے سرجانی کے رہائشی طالب علم قاضی منیب الحق کو اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے الزام میں ملوث آصف ، عاطف اور رضوان احمد کو جرم ثابت ہونے پر 2 مرتبہ پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سرجانی کے رہائشی طالب علم قاضی منیب الحق کو اغوا کیا تھا اور اس کے والد قاضی مشہور الحق سے مغوی کی رہائی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، بعد ازاں 25 اکتوبر کو لطیف آباد کے قریب قبرستان سے لاواث لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے مقتول کے والد کو شنا خت کے لیے بلوایا تھا، والد نے اپنے بیٹے کو شناخت کیا تھا، پولیس نے ملزمان کی تلاش جاری رکھی تاہم ایک ملزم عبدل آصف کو سرجانی سے گرفتار کیا تھا جس کی نشاند ہی پر پولیس نے دیگر دو ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔

ملزم نے مقتول آلہ قتل اور اعتراف جرم کیا کہ مغوی کو چھری کا وار کرکے قتل کیا تھا اور قبرستان میں چھپائے گئے مقتول کا بٹوا اورگلشن معمار میں واقع مجرم نے اپنے گھر سے مقتول کا موبائل فون وغیرہ برآمد کرایا تھا، خواجہ محمد جاوید جو کہ مقدمے میں چشم دید گواہ تھا جس نے ملزمان کو قبرستان میں قتل کرتے ہوئے دیکھا تھا، استغاثہ نے 13 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جن کے بیانات نے استغا ثہ کو سپورٹ کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں مدعی قاضی مشہودالحق کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔