وینزویلا : جیل میںمسلح گروپوں کے درمیان لڑائی 20قیدی ہلاک

اے پی پی  جمعرات 23 اگست 2012
جھڑپیںاس وقت شروع ہوئیں جب ایک جیل سے نئے قیدی دوسری جیل میںمنتقل کیے گئے

جھڑپیںاس وقت شروع ہوئیں جب ایک جیل سے نئے قیدی دوسری جیل میںمنتقل کیے گئے

کراکس: وینزویلا میں جیل میں قیدیوں کے مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی میں 20 سے زائد افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں قائم ایک جیل جس میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، میں قیدیوں کے2 مسلح گروپوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب دوسری جیل سے مذکورہ جیل میں نئے قیدی منتقل کئے گئے۔

پولیس کے مطابق قیدیوں نے لڑائی میں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا جس دوران قیدیوں سمیت 20افراد مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی بھٹک کر قریبی رہائشی اپارٹمنٹ میں ایک شخص کو جالگی جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔