گلوکارہ مہناز کی یاد میں کسی تقریب کااہتمام نہیں کیا جا سکا

عمیر علی انجم  اتوار 21 جولائی 2013
آرٹس کونسل، ناپا ود یگر ثقافتی ادارے خاموش، ممتاز کو بچھڑے 6 ماہ بیت گئے۔ فوٹو : فائل

آرٹس کونسل، ناپا ود یگر ثقافتی ادارے خاموش، ممتاز کو بچھڑے 6 ماہ بیت گئے۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کی ممتاز گلوکارہ مہنازکو ہم سے بچھڑے 6 ماہ بیت گئے مگرشہرکے کسی ثقافتی ادرے نے ان کی یاد میں تقریب کا اہتمام نہیں کیا۔

کئی برس تک پاکستان کی میوزک انڈسٹری پر اپنی آواز کے ذریعے راج کرنے والی ممتازگلوکارہ مہناز19جنوری کو پاکستان سے امریکا جاتے ہوئے دوران پرواز انتقال کرگئی تھیں، مہناز کی انتقال کی خبر پاکستانی میڈیا تک پہنچتے ہی تہلکہ مچ گیا، 2 روز تک پاکستان کے تمام میڈیا نے انھیں اپنی ہیڈلائینز اور سرخیوں میں شامل رکھا جبکہ2 دن بعد ان کی پرچھائی بھی ہمارے درمیان نہ رہی۔

افسوس پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں بسنے والی اس عظیم گلوکارہ کو اس شہر نے بھی بھلا دیا، آرٹس کونسل کراچی، پی این سی اے، پاکستان امریکن کلچرسینٹر اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سمیت کسی ثقافتی ادارے نے ان کے حوالے سے تقریب کااہتمام نہیں کیا، واضح رہے ان تمام اداروں کیخزانوں میں اتنا فنڈ بیک وقت موجود ہوتا ہے کہ کسی فنکارکی یاد میں یہ ادارے تقریب کااہتمام کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔