بھارتی مخالفت نظر انداز، جنوبی افریقہ نے لورگاٹ کو بورڈ چیف مقرر کردیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 21 جولائ 2013
ہارون لورگاٹ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔    فوٹو: فائل

ہارون لورگاٹ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ فوٹو: فائل

جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارت کی تمامتر مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ کو اپنا چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کردیا۔

وہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، بورڈ میں یہ عہدہ گذشتہ اکتوبر سے جیرالڈ مجولا کے بونس اسکینڈل پر برطرف کیے جانے کے بعد سے خالی تھا، فی الحال قائم مقام سی ای او ناسی اپیاہ خدمات انجام دے رہے ہیں، اس عہدے کیلیے تین دیگر امیدواروں میں سابق فٹبال چیف بھیکی شونگوے، میڈیا ہاؤس کے مرفی موروب اور پریٹوریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈینور ہینڈرکس بھی شامل تھے، لورگاٹ کو ان کے کرکٹ انتظامی امور کے تجربے کے پیش نظر فوقیت دی گئی، وہ ماضی میں جنوبی افریقی بورڈ کے خازن اور کنوینر آف سلیکٹرز بھی رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔