اسرائیلی مسافروں پرپابندی ختم نہ ہوئی تو سعودی جہازاترنے نہیں دینگے،امریکا کا انتباہ

آئی این پی  اتوار 21 جولائی 2013
سعودی ایئر لائن نےاسرائیلی مسافروں پرپابندی ختم نہ کی تواسےامریکی ہوائی اڈےاستعمال کرنےسے روکا جاسکتاہے،بیل ڈوبلاسیو۔ فوٹو: رائٹرز

سعودی ایئر لائن نےاسرائیلی مسافروں پرپابندی ختم نہ کی تواسےامریکی ہوائی اڈےاستعمال کرنےسے روکا جاسکتاہے،بیل ڈوبلاسیو۔ فوٹو: رائٹرز

ریاض / واشنگٹن:  امریکانے خبر دار کیا ہے کہ اگر سعودی ایئرلائن نے اسرائیلی مسافروں پر پابندی ختم نہ کی تو سعودی عرب کے جہازوں کوامریکی ہوائی اڈے استعمال کرنے سے روکاجاسکتاہے۔

ہفتے کوعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوریاک کے اٹارنی جنرل بیل ڈوبلاسیو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگرسعودی ایئر لائن نے اسرائیلی مسافروں پر پابندی ختم نہ کی تو سعودی عرب کے جہازوں کو امریکی ہوائی اڈے استعمال کرنے سے روکا کیا جا سکتا ہے۔

سعودی ایئرلائن السعودیہ میں اسرائیلیوں کے سفرپر پابندی تعصب کی بدترین مثال ہے،سعودی عرب کو اپنی نسل پرستی کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے،السعودیہ کے پاس امریکا سفرکے حوالے سے صرف دو راستے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔