صدارتی امیدواروں پر آرٹیکل 62،63لاگو

آن لائن  اتوار 21 جولائی 2013
کوئی بھی صدارتی امیدوار قادیانی، غیر مسلم، نادہند اور عمر48سال سے کم نہیں ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

کوئی بھی صدارتی امیدوار قادیانی، غیر مسلم، نادہند اور عمر48سال سے کم نہیں ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کا بنایا ہوا صدارتی امیدوار کا قانون آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا صدارتی امیدوار کیلیے آئین کی 62,63شق لازمی قرار دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کا صدارتی امیدوار کا قانون مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی صدارتی امیدوار قادیانی، غیر مسلم، نادہند اور عمر48سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ صدارتی امیدوار کیلیے آئین کی شق 62,63پر پورااترنا لازمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔