پاکستانی امداد میں کٹوتی امریکاکیلیے نقصان دہ ہوگی،امریکی حکومت

آن لائن  اتوار 21 جولائی 2013
غیرملکی امدادکی کٹوتی کا معاملہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اورہم کانگریس کے ساتھ مل کراس پرکام کررہے ہیں،مری ہارف۔  فوٹو: فائل

غیرملکی امدادکی کٹوتی کا معاملہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اورہم کانگریس کے ساتھ مل کراس پرکام کررہے ہیں،مری ہارف۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن:  امریکی حکومت نے پاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کی امدادمیں کٹوتی کے بارے میں کانگریس کے بل پرشدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہرکیاہے کہ یہ اقدام امریکی مفادات کیلیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی ترجمان مری ہارف نے کہاہے کہ غیرملکی امدادکی کٹوتی کا معاملہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اورہم کانگریس کے ساتھ مل کراس پرکام کررہے ہیں تاہم انھوں نے کہاکہ اوباما انتظامیہ کوکانگریس کی اس تجویز پرشدید تحفظات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔