امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگل میں لگی آگ بے قابو،مزید 6ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2013
اب تک 27 ہزار ایکڑ تک تباہی ہوچکی ہے جب کہ درجنوں عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ فوٹو: رائٹرز

اب تک 27 ہزار ایکڑ تک تباہی ہوچکی ہے جب کہ درجنوں عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ پر اب تک  قابو نہیں پایا جاسکا جب کہ مزید 6 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیاگیا ہے۔  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی  ریاست کیلفورنیا کے جنگل میں لگی آگ 6 روز بعد بھی بجھائی نہ جاسکی۔ اب تک 27 ہزار ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہوچکی ہے جب کہ درجنوں عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں ہیں تاہم اب تک کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کے مطابق ریسکیو آپریشن میں تین ہزار سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں جب کہ ہیلی کاپٹرز اور خصوصی طیارے بھی آپریشن کا حصہ ہیں۔ انتظامیہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔