وزیراعظم نوازشریف کا قوم سے خطاب 2 روز کیلئے مؤخر

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2013
وزیراعظم کا خطاب مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی وجہ سے مؤخر کیا گیا، ذرائع۔  فوٹو: فائل

وزیراعظم کا خطاب مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی وجہ سے مؤخر کیا گیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف تیسری بار وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد قوم سے پہلا خطاب 2 روز جت کے لئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر نواز شریف کو کل شام 6 بجے قوم کے خطاب کرنا تھا تاہم اب وہ منگل کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس ميں شرکت کریں گے جس میں تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں ذرائع نے اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا خطاب کل شام چھ بجے نشر کیا جائےگا تاہم اب خطاب کو 2 روز کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔