الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غور کی خبریں سراسر غلط ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2013
 پارٹی کارکن اور ذمہ داران اب بھی الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

پارٹی کارکن اور ذمہ داران اب بھی الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں، رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غور کی خبریں سراسر غلط ہیں۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے جانشین کے حوالے سے خبریں گمراہ کن سازش کا حصہ ہے جس کے ذریعے ایم کیوایم کی قیادت، کارکنوں اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہا کہنا ہے کہ ایم کیوایم دشمن عناصر کتنی ہی سازشیں کرلیں ان کی صفوں میں انتشار کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، پارٹی کارکن اور ذمہ داران اب بھی الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔