’’گٹکا اور مین پوری کھانا منع ہے‘‘

اسٹاف رپورٹر  منگل 29 جنوری 2019
ماوا،گٹکا و پان پراگ کھانے والے پولیس  افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار۔ فوٹو: فائل

ماوا،گٹکا و پان پراگ کھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک مراسلہ کہا گیا ہے کہ اسے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کی جائے جو گٹکا ، ماوا ، مین پوری اور پان پراگ سمیت اسی طرح سے دیگر مضر صحت اشیا استعمال کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن عاصم قائم خانی کی جانب سے ایک مراسلہ ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز ، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک کے علاوہ ایس پیز سیکیورٹی ٹو ، محافظ فورس ، کورٹ پولیس اور فارن سیکیورٹی سیل کو ارسال کیا گیا ہے جس میں تاکید کی گئی ہے کہ ایسے تمام پولیس افسران و اہلکاروں بشمول دفتری عملے کی فہرست مرتب کر کے 2 دن میں ارسال کی جائے جو گٹکا ، ماوا ، مین پوری اور پان پراگ سمیت اسی طرح سے دیگر مضر صحت اشیا استعمال کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں عادی افسران و اہلکاروں کا نام ، عہدہ ، تعیناتی اور اس بارے میں بھی بتایا جائے کہ وہ ان مضر صحت اشیا میں سے کیا استعمال کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔