27 لاکھ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں 2 سال توسیع کافیصلہ

آن لائن  پير 22 جولائی 2013
باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ دے گی،اسکے بعدمتعلقہ حکام کوآگاہ کردیاجائیگا۔ فوٹو: اے ایف پی

باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ دے گی،اسکے بعدمتعلقہ حکام کوآگاہ کردیاجائیگا۔ فوٹو: اے ایف پی

پشاور: وفاق نے خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں 27لاکھ افغان مہاجرین کے ملک میں قیام کی مدت میں 2سال تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ توسیع دسمبر2015 تک دی جارہی ہے۔ افغان کمشنریٹ ذرائع نے بتایاہے کہ اس ضمن میںپاکستان، افغانستان اوریواین ایچ سی آرکے نمائندوںکے درمیان ہونے والے اجلاس میںاس کافیصلہ کیاگیا۔ خیبر پختونخوااور قبائلی علاقہ جات سمیت ملک بھرمیں 34سال سے افغان مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ 30جون 2012کو رجسٹرڈافغان مہاجرین کے پاکستان میںقیام کی قانونی حیثیت ختم ہوچکی ہے۔ تاہم بعدازاں اس میں مزیدتوسیع کی گئی۔

ذرائع نے بتایاہے کہ ا س وقت 17لاکھ رجسٹرڈاور 10لاکھ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین رہائش پذیرہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ افغا ن مہاجرین کے قیام میں 2سال کی توسیع کی باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اوراس کے بعد اس ضمن میںمتعلقہ حکام کوآگاہ کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔