ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے سرمایہ کاری بورڈ میں کاؤنٹر بنیں گے

حسیب حنیف  بدھ 30 جنوری 2019
وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری بورڈ میں کاؤنٹر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کا ری بورڈ میں کاونٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اہم سفارتخانوں میں بھی کاؤنٹر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے جس کا ایک بڑا مقصد موجودہ حکومت کی جانب سے ملک کے کم آمدن اور بے گھر افرادکے لیے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔