- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
- غزوۂ بدر یوم ُالفرقان
- ملکہ ٔ کاشانۂ نبوتؐ
- آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
- عورت ہی مجرم کیوں؟
پنجاب کو ہفتے میں7 دن گیس فراہم کرنیکا شیڈول تیار
لاہور: پنجاب بھرکی صنعتوں کیلیے گیس فراہمی کاطریقہ کارتبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ہفتے میں ڈھائی دن یعنی60گھنٹے کے بجائے ہر روز 8گھنٹے یاتسلسل کے ساتھ کوٹے کے مطابق 7دن ہی گیس فراہم کرنے کا شیڈول تیار کرلیاگیا،نئے شیڈول پر عملدرآمد آئندہ 24 گھنٹوں میں وزیراعظم نوازشریف کی منظوری کے بعد شروع کر دیا جائیگا۔ اتوار کو رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب کی صنعتوں کوہفتے میں ساڑھے4دن گیس بند رکھنے کا سخت نوٹس لیاہے اور اس معاملے کو کل تک ہر صورت میں صنعتکاروں کی مشاورت سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کادعویٰ ہے کہ پنجاب کے صنعتی شہروں لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کو ہفتے میں ڈھائی دن یعنی 60گھنٹے کے بجائے روزانہ 8سے 9گھنٹے یعنی زیادہ سے زیادہ 63گھنٹے کے فارمولے کے تحت گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی دن فیکٹری کو بند نہ کیاجائے اور صنعتکار باقی گھنٹوں میں متبادل نظام کے ساتھ فیکٹریاں چلاتے رہیں۔ نئے پلان کے تحت فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ،ملتان اور راولپنڈی کی صنعتوں کوگیس ہرروزملے گی اور پریشر بھی کم نہیں ہو گامگراس کا ہفتہ وار کوٹہ مقرر کر دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔