پی آئی اے کے ڈیلی ویجر ملازمین کومستقل نہ کرنیکا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 22 جولائی 2013
مالی خسارے کے باعث جعلی اسناد اور سیاسی بنیادوں پربھرتی ملازمین کوبھی فارغ کیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

مالی خسارے کے باعث جعلی اسناد اور سیاسی بنیادوں پربھرتی ملازمین کوبھی فارغ کیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

پشاور: مالی خسارے اورنجکاری کے پیش نظرپی آئی اے میں ڈیلی ویجرملازمین کومستقل نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہو ئے مرحلہ وارانھیں فارغ کرنے کالائحہ عمل طے کیا جارہا ہے.

پی آئی اے خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں 3 ہزارسے زائدڈیلی ویجرملازمین عرصہ درازسے خدمات انجام دے رہے ہیں، صدر زرداری نے پی آئی اے کے ان ڈیلی ویجیزملازمین کومستقل کرنے کااعلان کیاتھا تاہم تاحال ڈیلی ویجزملازمین کومستقل نہیں کیا گیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق مالی خسارے اورپی آئی اے کے مختلف شعبوں کی ممکنہ طورپرنجکاری کی تجویزکے پیش نظرپہلے مرحلے میںڈیلی ویجزملازمین کوملازمت سے فارغ کیاجارہا ہے،دوسرے مرحلے میںجعلی تعلیمی اسناداور تیسرے مرحلے میں سیاسی بنیادوں پربھرتی ہونیوالے ملازمین کوفارغ کیاجائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔