- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
پی آئی اے نجکاری کا اعلان، ملازمین میں بے چینی، مزاحمت کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے اعلان کے بعد ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شجاعت عظیم کے انٹرویو کی اشاعت کے بعد اتوار کی شام کراچی میں پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا اور پی آئی اے کے ملازمین کی تنظیموں پیپلز یونٹی، ایئر لیگ اور انجینئرنگ سٹاف کی یونین کے نمائندوں نے باہمی رابطے مکمل کر کے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کی بھر پور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے تمام تنظیموں کے صدور و عہدیداروں کو پی آئی اے کے چیئرمین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیلیے آج (پیر) کے روز چیئرمین پی آئی اے کے دفتر پہنچنے کیلئے کہا گیا ہے۔
پی آئی اے کے پائلٹوں اور سٹاف کے نمائندہ رہنمائوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اسلم خالق کو چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ انہیں ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے یہی بتایا گیا کہ پیر کو چیئرمین اسلم خالق ان سے فرداً فرداً ملیں گے اور پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے انتظامیہ کا موقف بیان کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقات کرنیوالے نمائندے انتظامیہ کو یہ تجویز بھی پیش کریں گے کہ انتہائی مجبوری کی صورت میں پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے بجائے پہلے حق کے طور پر ادارے کو اس کے ملازمین کے حوالے کر دیا جائے اور اگر ہم ایک طے شدہ مدت تک اس اہم قومی ادارے کو منافع بخش ادارے میں نہ بدل سکے تو پھر شفاف انداز میں اس کی نجکاری کر دی جائے، ملازمین کو کوئی اعتراض نہ ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔