پاکستانی شوبز انڈسٹری کو عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی پیشکش

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 31 جنوری 2019
اس حوالے سے 15جون کو امریکی شہر ڈیلاس میں پہلا پاک یو ایس اسٹائل ایوارڈ منعقد کیا جائے گا فوٹو: فائل

اس حوالے سے 15جون کو امریکی شہر ڈیلاس میں پہلا پاک یو ایس اسٹائل ایوارڈ منعقد کیا جائے گا فوٹو: فائل

 کراچی: امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دبئی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھارتی شوبز انڈسٹری کے ستاروں سلمان خان، کترینہ کیف، سونو نگم اور موسیقاراے آر رحمان کے کامیاب ترین شوز منعقد کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی پروموٹر اظہر کاظمی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اس حوالے سے 15جون کو امریکی شہر ڈیلاس میں پہلا پاک یو ایس اسٹائل ایوارڈ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام پاکستانی چینلز پر پیش کیے جانے والے ڈراموں کے ہدایت کاروں، فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔