کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 31 جنوری 2019
گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے، ملاقات کے لئے صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک کا وقت مقرر ہے۔

ملاقات کے لئے نواز شریف کے اہل خانہ کے علاوہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین، سینیٹر پرویز رشید، آصف کرمانی، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید، سائرہ افضل تارڑ، طلال چوہدری، دانیال عزیز، احسن اقبال، خواجہ حسان اور ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنما بھی پہنچے۔ اس موقع پر (ن) لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جیل کے باہر پہنچی جو نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ نواز شریف کے اہل خانہ اور ذاتی معالج کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل میں علاج کی مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اس لئے ضروری ہے کہ انہیں کسی اسپتال منتقل کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔