آنر 8 سی اسمارٹ فون کی بکنگ پر اب مفت گفٹ بنڈل حاصل کیجئے

 جمعـء 8 فروری 2019
آنر 8 سی فون میں اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر، غیرمعمولی بیٹری اور جدید اے آئی کیمرہ نصب ہے۔

آنر 8 سی فون میں اسنیپ ڈریگن 632 پروسیسر، غیرمعمولی بیٹری اور جدید اے آئی کیمرہ نصب ہے۔

آنر اسمارٹ فون بنانے والا ایک مشہور ای برانڈ ہے جو 2019 میں اپنی نئی پراڈکٹس پیش کررہا ہے۔ ان میں آنرسی سلسلے کا جدید ترین اسمارٹ فون آنر 8 سی پیش کیا جارہا جس کی قبل از لانچ بکنگ شروع ہوگئی ہے اور اس پر بلامعاوضہ گفٹ پیکج دیا جارہا ہے۔

اس نئے اسمارٹ فون نے جدید سہولیات کے ساتھ ایک کم قیمت یا بجٹ فون میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جس کے تحت ایڈوانس فیچرز کے ساتھ صرف 26,499 حیرت انگیز قیمت میں آنر8 سی پیش کیا جارہا ہے، صارفین ایک طویل عرصے سے اس کے منتظر تھے جسے اب عوام دوست قیمت پر زبردست فیچرکے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

آنر8 سی، آنر 8 ایکس کا سی ٹائپ بتدیل شدہ جدید ورژن ہے، واضح رہے کہ آنر8 ایکس نے مارکیٹ میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی تھی، اپنی کم قیمت اور پاور پیک فیچر کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد نے اسے سراہا اور ان تمام فیچر کو انجوائے کیا جو اس میں جدت سے سموئے گئے تھے، اب نیا آنر 8 سی ناقابلِ یقین فیچر اورکم قیمت کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جو گیم چینجر بن سکتا ہے۔

نئے آنر 8 سی میں فلیگ شپ فیچرز موجود ہیں جس میں 6.26 انچ نوچ 19:9 فل ویو ڈسپلے ہے، اسمارٹ فون کے اسکرین اور باڈی کی شرح 86.6 فیصد ہے جو فلم اور گیمز کھیلنے کا ایک نیا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

2018 کے بعد سے اب تک آنر میں سب سے بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے جو 4000 ایم اے ایچ ہے، اس میں اے آئی (آرٹیفشل انٹیلی جنس) کی قوت استعمال کرنے والے ڈویئل لینس 13 ایم پی فرنٹ اور 2 ایم پی ریئر کیمرہ نصب ہے، یہ بڑے F/1.8 اپرچرکے ساتھ رئیل ٹائم میں 22 مختلف کیٹگریز میں 500 مختلف سینیریوز کی شناخت کرسکتا ہے، اس کے علاوہ ایک 8 ایم پی فرنٹ کیمرہ سیلفی ٹوننگ سافٹ فلیش اور آگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر) کے ساتھ ایموجی تخلیق کرتا ہے۔

اہم اعلان

اپنے اہم ترین خواص کےساتھ آنر 8 سی اسمارٹ فون مفت گفٹ بنڈل کے ساتھ کمپنی کی آفیشل ای کامرس پارٹنر ویب سائٹ دراز پر پری لانچ بکنگ کےلیے موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔