بجری بنانے والی مشینوں پر ماحول دوست نظام لازمی

قیصر شیرازی  پير 4 فروری 2019
 نظام نصب نہ کرنیکی صورت میں کارروائی کا انتباہ، اسٹون کرشنگ مشین مالکان میں کھلبلی

 نظام نصب نہ کرنیکی صورت میں کارروائی کا انتباہ، اسٹون کرشنگ مشین مالکان میں کھلبلی

 راولپنڈی: حکومت نے پنجاب بھر کی تمام اسٹون کرشر مشینوں پر جدید ماحول دوست ’’ڈسٹ کنٹرول سسٹم‘‘نصب کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس کی سفارش قومی ماحولیاتی کمیشن نے کی تھی۔ محکمہ ماحولیات کی طرف سے ٹیکسلا،مارگلہ کی پہاڑیوں سمیت پنجاب بھر کی پہاڑیوں میں پتھر توڑنے کے لیے لگائی جانے والی تمام مشینوں کے مالکان کو اس پابندی پر عملدرآمد کے ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ نوٹسوں میں یہ وارننگ بھی شامل ہے کہ آئندہ 3 ماہ تک جو اس نظام کو نصب نہیں کریگا، اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان نوٹسوں سے اسٹون کریش مشینوں کے مالکان میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ بھی یہ سفارشات منظور کر چکی ہے۔ پنجاب بھر میں اسٹون کرشنگ کی15ہزار سے زائد مشینیں نصب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔