شبانہ اعظمی اور جاوید اختر پاکستان آنے کیلئے تیار

قیصر افتخار  منگل 5 فروری 2019
شبانہ اعظمی  اور جاوید اخترکیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے، فوٹو: فائل

شبانہ اعظمی اور جاوید اخترکیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے، فوٹو: فائل

 کراچی: بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر نامور شاعر جاوید اختر کراچی آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل نے معروف شاعر کیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارت سے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سمیت کئی نامورشخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں  23اور 24 فروری کو ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں کیفی اعظمی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جس کے لئے شبانہ اعظمی اورجاوید اختر اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔