سونیا حسین نے فلم ’سوری اے لوسٹوری‘ سے علیحدگی اختیار کرلی

قیصر افتخار  منگل 5 فروری 2019
اس فلم کے حوالے سے بہت سی خبریں کئی ماہ سے زیرگردش تھیں، فوٹو: فائل

اس فلم کے حوالے سے بہت سی خبریں کئی ماہ سے زیرگردش تھیں، فوٹو: فائل

 لاہور:  کردار پسند نہ آنے پر اداکارہ سونیا حسین نے ڈائریکٹرسہیل جاوید کی فلم’سوری اے لوسٹوری‘ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے بہت سی خبریں کئی ماہ سے زیرگردش تھیں اور مرکزی کرداروں میں سونیاحسین کے مقابل فیصل قریشی کو فائنل کیا گیا تھا جبکہ کاسٹ میں آمنہ شیخ اور زاہد احمد بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سونیاحسین نے دوہفتے قبل ڈائریکٹر کو یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا کہ انہیں کردار پسند نہیں ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ معطل کردی گئی۔

سونیاحسین ان دنوں قاسم علی مرید کی فلم’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ فیروزخان کے مقابل کام کررہی ہیں۔سونیا حسین کے انکار کے بعد اس کردار کے لئے ایک اور ٹاپ اداکارہ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کا نام ابھی پوشیدہ رکھا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔