کراچی میں ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 6 فروری 2019
حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو : فائل

حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: گلبرگ میں ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ تھانے کے قریب ریس لگاتی 2 گاڑیوں میں سے ایک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ عمر علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔