پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہمارا مشن ہے، جنرل منیجر پی ٹی وی

قیصر افتخار  بدھ 6 فروری 2019
پی ٹی وی ہوم سے علاقائی زبانوں کے دیگر پروگرام تیار کئے جارہئے ہیں، حمید قاضی

پی ٹی وی ہوم سے علاقائی زبانوں کے دیگر پروگرام تیار کئے جارہئے ہیں، حمید قاضی

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن ہوم کے جنرل منیجر حمید قاضی کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی ہوم کے تمام اسٹوڈیوز کو ڈیجٹلائر کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی وی ہوم کے تمام اسٹوڈیوز کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ ٹی وی کی اسکرین کی کوالٹی کو بہتر بنایا جاسکے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں جدت آگئی ہے، پی ٹی ہوم کی عمارت دوست ملک جاپان نے تیار کرکے دی تھی اس عمارت میں موجود تمام اسٹوڈیوز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ہوم سے موسیقی، بچوں کے پروگرام، ڈرامہ سیریل اور علاقائی زبانوں پرمشتمل پروگرام ترتیب دیے جارہئے ہیں اور کے ساتھ ساتھ یوتھ اور نئے ٹلینٹ کو بھی مواقع دیے جارہئے ہیں ماضی میں بھی اسلام آباد اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے فنکاروں، گلوکاروں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔