سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک  بدھ 6 فروری 2019
بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 100روپے اور85روپے کا اضافہ ہوا، فوٹو: فائل

بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 100روپے اور85روپے کا اضافہ ہوا، فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ چاندی کی قیمت برقرار رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافےسے 1313ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 100روپے اور85روپے کا اضافہ ہوا جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57600روپے ہوگئی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 654روپے28پیسے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔