163 ملین ڈالر کے ’’نیشنل سنگل ونڈو‘‘ منصوبے کی منظوری

ارشاد انصاری  جمعرات 7 فروری 2019
نیشنل سنگل ونڈو پراجیکٹ کیلیے لاجسٹک کے انتظامات کے ساتھ ساتھ درکار افرادی قوت بھرتی کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

نیشنل سنگل ونڈو پراجیکٹ کیلیے لاجسٹک کے انتظامات کے ساتھ ساتھ درکار افرادی قوت بھرتی کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ایف بی آر نے 163ملین ڈالر مالیت کے انتہائی اہم منصوبے نیشنل سنگل ونڈو (این ایس ڈبلیو) پراجیکٹ پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نیورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ٹریڈ فسیلیٹیشن معاہدہ پر عملدرآمد کیلیے 163ملین ڈالر مالیت کے انتہائی اہم منصوبے نیشنل سنگل ونڈو (این ایس ڈبلیو) پراجیکٹ پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹد نیشنل سنگل ونڈو آفس کے قیام کیلیے جگہ، سافٹ وئیر و ہارڈ وئیر اور نیشنل سنگل ونڈو پراجیکٹ کیلیے لاجسٹک کے انتظامات کے ساتھ ساتھ درکار افرادی قوت بھرتی کی جائیگی۔

’’ایکسپریس‘‘کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ منظوری چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو و چیئرمین پاکستان ریونیو آٹومیشن بورڈ لمیٹڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز جہانزیب خان کی زیر صدارت ہونیوالے پرال بورڈ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔