پی ٹی وی ہوم کے اسٹوڈیوز کو ڈیجٹلائز کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، حمید قاضی

کلچرل رپورٹر  جمعرات 7 فروری 2019
دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں جدت آگئی ہے، جنرل منیجر۔ فوٹو: فائل

دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں جدت آگئی ہے، جنرل منیجر۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی ویژن ہوم کے جنرل منیجر حمید قاضی کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی ہوم کے تمام اسٹوڈیوز کو ڈیجٹلائر کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

جنرل منیجر حمید قاضی پاکستان ٹیلی ویژن ہوم کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی چینل ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہمارا مشن ہے، پی ٹی وی ہوم سے علاقائی زبانوں کے دیگر پروگرام تیار کیے جارہئے ہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پی ٹی وی ہوم کے تمام اسٹوڈیوز کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے تاکہ ٹی وی کی سیکرین کی کوالٹی کو بہتر بنایا جاسکے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں جدت آگئی ہے، پی ٹی ہوم کی عمارت دوست ملک جاپان نے تیار کرکے دی تھی اس عمارت میں موجود تمام اسٹوڈیوز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔