پاکستان کا امریکا سے ڈرون حملوں پرشدید احتجاج

ویب ڈیسک  جمعرات 23 اگست 2012
پاکستان نے ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان نے شمالی وزیرستان میں حالیہ ڈرون حملوں پرامریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں امریکی سفارت کارکو دفترخارجہ طلب کرکے ایک احتجاجی مراسلہ پیش کیا گیا اورانہیں باورکراگیا گیا کہ وہ امریکی انتظامیہ پر واضح کردیں کہ پاکستان اس قسم کے حملے ہرگزبرداشت نہیں کرے گا۔

22اگست کو شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں9مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔