حکومت کا IMFکے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے سے انکار

شہباز رانا  جمعـء 8 فروری 2019
وڈیو کانفرنس مذاکرات کا دوسرا دور، ٹیکس مزید بڑھانے کی بھی ضرورت نہیں، حکومت۔ فوٹو: فائل

وڈیو کانفرنس مذاکرات کا دوسرا دور، ٹیکس مزید بڑھانے کی بھی ضرورت نہیں، حکومت۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ وہ فوری طور پر بجلی نرخوں اور ٹیکسوں میں اضافے اور مالیاتی پالیسی کو سخت بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ حکومت نے شرح سود میں مزید اضافے کی بھی مخالفت کی جو کہ پہلے ہی 10.25 ہو چکی ہے۔

دوسری طرف آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی نرخوں اور ٹیکسوں میں حالیہ اضافہ اقتصادی عدم توازن کم کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ اس صورتحال کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مئی تک کسی معاہدے تک پہنچے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا حکومت آئندہ بجٹ سے پہلے مزید کوئی ٹیکس نہیں لگائے گی۔ انھوں نے کہا آئی ایم ایف نے اپنی شرائط میں کچھ نرمی پیدا کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔