- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
ابتدائی ٹیسٹ؛ پجارا نے ٹیم میں واپسی کو سنچری سے یادگاربنالیا
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کے پہلے دن سنچری کی تکمیل پر چتیشور مداحوں کی داد کا جواب دے رہے ہیں (فوٹو : ایکسپریس)
حیدرآباد / حیدرآباد دکن: حیدرآباد ٹیسٹ میں چتیشور پجارا پہلے ہی روز نیوزی لینڈ کے سامنے ڈٹ گئے، انھوں نے ناقابل شکست سنچری بناکر بھارت کا اسکور 5 وکٹوں پر 307 تک پہنچادیا، ویرت کوہلی نے 58 اور وریندرسہواگ نے 47 رنز بنائے، پجارا 119 اور مہندرا سنگھ دھونی 29 رنز پر کھیل رہے ہیں، ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں گرائیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز ہی 5 وکٹوں پر 307 رنزبنالیے ہیں، پہلا دن چتیشور پجارا کے نام رہا جنھوں نے تقریباً 20 ماہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو یادگار بناتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرلی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر اپنی ہوم کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے پہلے بیٹنگ کی ٹھانی مگر 49 رنز پر ہی اوپننگ شراکت ٹوٹ گئی، جب گوتم گمبھیر 22 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بن گئے، انھوں نے باہر جاتی ہوئی گیند کو بغیر پائوں کا استعمال کیے تھرڈ مین کی جانب کھیلنا چاہا مگر وہ بیٹ کے کونے سے ٹکرا کر سیدھی وکٹ کیپر وان ویک کے گلوز میں چلی گئی، سہواگ نے 47 رنز بنانے کے بعد بریسویل کی شارٹ پچ بال کو وکٹوں کے عقب میں اچھالنے کی کوشش کے دوران سیکنڈ سلپ میں موجود گپٹل کو کیچنگ پریکٹس کراڈالی۔
125 کے مجموعے پر ٹرینٹ بولٹ نے سچن ٹنڈولکر کی مڈل وکٹ ہی اکھاڑ پھینکی، وہ 19 رنز پر حیرانی سے سرہلاتے ہوئے پویلین لوٹے، ویرت کوہلی کو 58 رنز پر گپٹل نے مارٹن کی گیند پر کیچ کیا جبکہ 260 پر گرنے والی پانچویں وکٹ سریش رائنا (3) کی تھی جوکہ جیتن پٹیل کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے۔جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو پجارا 119 اور دھونی 29 رنز پر کھیل رہے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔