- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرناچاہیے، آفریدی
آل رائونڈر شاہد آفریدی کی تصویر۔ ۔فوٹو/ایکسپریس
کراچی: اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ تعلقات کی مکمل بحالی کیلیے بھارت کے دورئہ پاکستان پر زور دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے دوبارہ آغاز کی بات خوش آئند ہے، بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان کا جوابی ٹور ضرورکرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دسمبر میں بھارت کا مختصر سیریز کیلیے ٹور کرنا ہے تاہم آل رائونڈرآفریدی سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کی مکمل بحالی کیلیے ضروری ہے کہ بھارت بھی پاکستان کا جوابی ٹور کرے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے کہ آخرکار پاکستان اور بھارت رواں سال کے اختتام پر کرکٹ تعلقات بحال کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، یہ اچھی خبر ہے کہ پاکستان دسمبر میں بھارت کا دورہ کرنے والا ہے، یہ ایک بڑی سیریز ہونی چاہیے مگر میں سمجھتا ہوں کہ بھارت کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلیے ضروری ہے، دونوں ممالک کو اب ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدگی سے کرکٹ کھیلنا چاہیے۔
کیونکہ اس کے عالمی کرکٹ پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، بھارتی ٹیم کے پاکستان کا دورہ کرنے سے دوسری ٹیموں کو بھی یہاں آکر کھیلنے کا حوصلہ ملے گا جوکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گھبرا رہی ہیں۔ پاکستان ٹیم دسمبر کے آخر میں شیڈول ٹور کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹوئنٹی 20 میچزکھیلے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔