پہلا ون ڈےآج ہوگا، جنوبی افریقہ کی نگاہیں انگلینڈ کی ٹاپ پوزیشن پرمرکوز

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 24 اگست 2012
پروٹیز اسی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکران سے نمبرون پوزیشن چھین سکتے ہیں۔  فوٹو:فائل

پروٹیز اسی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکران سے نمبرون پوزیشن چھین سکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

کارٹف: انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ جمعے کوکارڈف میں منعقد ہورہا ہے، سالانہ اپ ڈیٹ کے نتیجے میں ٹاپ پوزیشن پانے والی انگلش ٹیم کو میچ کے موقع پرآئی سی سی کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ شیلڈ پیش کی جائے گی۔

تاہم پروٹیز اسی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکران سے نمبرون پوزیشن چھین سکتے ہیں اورانھیں ٹی20 اورٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی بیک وقت سرفہرست ہونے والی پہلی ٹیم کا اعزاز مل سکتا ہے، تاہم اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے انھیں سیریزمیں3-2 یا اس سے بہتر نتائج پانا ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔