- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
اسکول کے مالک سے بھتہ طلب کرنیوالے2ملزمان گرفتار
ڈیفنس پولیس نے اسکول کے مالک سے4لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان عرفان احمد ولد عثمان اور فیصل کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی. فوٹو: فائل
کراچی: ڈیفنس پولیس نے اسکول مالک سے بھتہ طلب کرنیوالے2بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی، لیاقت آباد پولیس نے2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے اسکول کے مالک منیر احمد سے4لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان عرفان احمد ولد عثمان اور فیصل ولد الطاف حسین کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی نمبرBF-2569برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کئی دنوں سے اسکول کے مالک منیر احمد کو فون کرکے بھتہ طلب کررہے تھے جس پر ان کے خلاف منیر احمد نے ایف آئی آر نمبر270/2012کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اینٹی کرپشن پولیس کے جعلی کارڈ بھی ملے ہیں، ملزمان اینٹی کرپشن پولیس کے اہلکار بن کر لوگوں سے بھتہ طلب کرتے تھے پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے، لیاقت آباد پولیس نے لیاقت آباد10نمبر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان شبیر ولد علی خان اور عمران ولد یاسین کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چھینی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔