جاپان میں لذیذ کیڑے مکوڑے فراہم کرنے والی وینڈنگ مشین مقبول

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 فروری 2019
جاپان میں نصب مشین جو دس اقسام کے کیڑے فراہم کرتی ہے۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی

جاپان میں نصب مشین جو دس اقسام کے کیڑے فراہم کرتی ہے۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی

ٹوکیو: جاپان میں کیڑے مکوڑے فراہم کرنے والی وینڈنگ مشین تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ مشین میں دس اقسام کے کیڑے اور حشرات پکا کر رکھے گئے ہیں جن میں چاکلیٹ میں ڈوبے بھنورے، نمکین بھنے ہوئے ٹڈے اور بیسن میں تلی ہوئی مکڑیوں سمیت کئی دیگر حشرات شامل ہیں۔

جاپان کے 34 سالہ توشی یوکی تومودا نے یہ وینڈنگ مشین تیار کی ہے جو بہت مقبول ہورہی ہے اور لوگ اس سے کیڑے لے کر کھارہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر کیڑوں میں پروٹین کی بڑی مقدار ہوتی ہے اور کم خرچ ہونے کی بنا پر یہ انسانوں میں پروٹین کی کمی دور کرسکتے ہیں۔

توشی یوکی کے مطابق مشین سے بڑی ٹورنٹیولا مکڑی بھی کھائی جاسکتی ہے جس کی قیمت 1900 ین رکھی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی مشین کو لوگوں نے بہت سراہا ہے اور لوگ اسے استعمال کررہے ہیں۔ مشین کی تنصیب کے پہلے ماہ میں ہی اس میں سے 500 کیڑے نکال کر کھائے گئے ہیں۔

تاہم لوگوں نے کہا ہے کہ کچھ کیڑوں کو مایونیز کرکے رکھا جاتا تو وہ زیادہ لذیذ بنائے جاسکتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔