ڈاؤ یونیورسٹی، ملازمین کی اکثریت تنخواہوں سے محروم

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 اگست 2012
یہ پہلا موقع ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کیں، احتجاجی ملازمین، فوٹو : ای نیوز

یہ پہلا موقع ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کیں، احتجاجی ملازمین، فوٹو : ای نیوز

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کی اکثریت کو عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں جس کے باعث وہ عید کی خوشیوں سے محروم رہے، عید نہ منانے والے ملازمین نے جمعرات کو یونیورسٹی میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاؤ یونیورسٹی کو مالی بحران کا شکار ہونے سے بچائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں کیں، ملازمین میں اراکان فیکلٹی اوردیگر سینئر عملہ بھی شامل ہے، واضح رہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے بعد سیکریٹری صحت نے ساڑھے تین ملین روپے سندھ یونیورسٹی کو منتقل کردیے جس کی وجہ سے ڈاؤ یونیورسٹی کی مالی گرانٹ7سو ملین سے کم ہوکر ساڑھے تین سو ملین رہ گئی، یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں5ہزار سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں جبکہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ملازمین کی تعداد300 بتائی جاتی جن کیلیے ساڑھے ملین روپے جاری کردیے گئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔