عمرشریف کی عیدالفطر پر اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کیلیے تیاریاں مکمل

عمیر علی انجم  جمعـء 26 جولائی 2013
اداکارہ ریشم، ریمبو، صاحبہ، عرفان ملک اورعلی حسن بھی پرفارم کریں گے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ریشم، ریمبو، صاحبہ، عرفان ملک اورعلی حسن بھی پرفارم کریں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: کامیڈین اداکار عمر شریف نے عیدالفطرپراسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈین اداکارعمرشریف نے کراچی میں اسٹیج کی ڈوبتی نیاکوبچانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر لیا عیدالفطرکے دن سے ڈرامہ کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں پیش کیاجائیگاجسکانام ابھی تک فائنل نہیں کیاگیاہے۔اس کھیل میں عمرشریف مرکزی کرداراداکرینگے جب کہ لاہورسے اداکارہ ریشم ،ریمبو،صاحبہ شرکت کرینگے اس کے علاوہ معروف کامیڈین جوڑی ٹکاٹک عرفان ملک اورعلی حسن سمیت کئی مقامی فنکار پرفارم کرینگے۔

اسٹیج ڈرامے کے حوالے سے اداکار ریمبو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والااسٹیج تھیٹرپوری دنیامیں ہماری شناخت بنا ہے ہمارے فنکاروں نے ماضی میں بھی بہت معیاری کام پیش کیاہے۔ عمربھائی کی سرپرستی میں کام کاایک بارپھرآغازہوناخوش آئندعمل ہے ۔جب کہ عرفان ملک اورعلی حسن کاکہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے لیے کام کرنا اچھالگتاہے کراچی میں تھیٹرکی بحالی فنکاروں کی بحالی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔