صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 15 شدت پسند جنگجو ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 فروری 2019
امریکی فضائیہ نے الشباب کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ فوٹو : فائل

امریکی فضائیہ نے الشباب کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ فوٹو : فائل

موغادیشو: صومالیہ میں شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے حملے میں 15 جنگجو مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں امریکی فضائیہ نے شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، فضائی حملے میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی فضائیہ کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی گئی کارروائی میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

صومالیہ کے کئی حصوں پر تاحال الشباب کا قبضہ ہے اور حکومتی فورسز امریکی فوج کی مدد سے قبضہ واگزار کرانے کے لیے کاروائیاں کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب داعش کی زیلی تنظیم کے طور پر متحرک ہے اور حکومتی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہے۔ امریکی فضائیہ صومالیہ کی حکومت کی معاونت کے لیے کئی برسوں سے یہاں موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔