دنیا کی سب سے ضعیف العمر شارک کی کہانی

ویب ڈیسک  اتوار 10 فروری 2019
یہ ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانوروں میں سب سے عمر رسیدہ ہے۔ فوٹو : فائل

یہ ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانوروں میں سب سے عمر رسیدہ ہے۔ فوٹو : فائل

گرین لینڈ: برفانی خطے آرکٹک میں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شارک اپنے ساتھ بحری دنیا کے کئی راز لیے غوطہ زن ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین لینڈ میں 512 سالہ شارک پائی گئی ہے، 1505 میں جنم لینے والی شارک ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانوروں میں سب سے عمر رسیدہ ہے۔ اسے  گرین لینڈ شارک کہا جاتا ہے۔

اس شارک کی لمبائی 18 فٹ اور وزن ایک ٹن ہے، کیوں کہ شارک کی اس قسم کی جسامت سال میں صرف 1 سینٹی میٹر بڑھتی ہے اس لیے محققین کے لیے ان کی عمر کا اندازہ لگانا ناممکن نہیں۔ یہ شارک بلوغت کی عمر کو پہنچنے میں طویل عرصہ لگاتی ہیں۔

سائنسی ماہرین ان شارکوں کو زندہ ٹائم کیپسول کا نام دیتے ہیں جن کے مطالعے سے بحری اور بری زندگی کے ارتقائی مراحل کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ گرین لینڈ سے 512 سالہ شارک کے ملنے نے سائنس دانوں کو حیران کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ شارک کو دادی شارک کہا جا رہا ہے اور صارفین نے تصاویر کو پسند کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔