- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
صوبے سے منشیات کا خاتمہ ترجیح ہے،مکیش کمارچاؤلہ
کراچی: صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ نے کہا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں سے نمٹنے کیلیے محکمے نے18کروڑ روپے کا اسلحہ خرید لیا ہے جس کا مقصد صوبے میں منشیات کا خاتمہ کرنا ہے، یہ بات جمعرات کو انھوں نے اپنے دفتر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کیخلاف سخت ایکشن لیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمے کا سالانہ ٹارگٹ 23 ارب 73 کروڑ روپے سے تجاوز کرکے 28 ارب 28 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے، انھوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ریونیو جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت نے عوام کی ترقی کیلیے بے مثال منصوبے شروع کیے ہیں، یہ بات جمعرات کو انھوں نے اپنے دفتر میں عیدالفطر کی مبارکباد دینے کیلیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ناکام قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، اس پروگرام کی افادیت کو نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی میڈیا نے بھی سراہا ہے، اس پروگرام کے تحت لاکھوں خواتین کو مالی معاونت فراہم کی گئی، انھوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، حکومت عوامی مسائل کے حل کیلیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔