- زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- نوابشاہ میں ایک ہی خاندان کے 16 بچے کمیاب جینیاتی مرض کے شکار
- باصلاحیت پاکستانی طالبہ ناسا کی خلائی انٹرن شپ کے لیے منتخب
- شہباز شریف کو سب جیل سے رہا کردیا گیا
- سعودی ولی عہد کے لیے بطور تحفہ پشاوری چپل تیار
- زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 مزدور ہلاک، متعدد لاپتا
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ
- سلووینیا کے رکن اسمبلی کو بغیر ادائیگی سینڈوچ کھانے پر استعفی دینا پڑگیا
- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
- بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے میں نفرت بھری، خود کش بمبار کے والدین
- صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر فیس بک پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد
- ہانگ کانگ کی تاریخ میں گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ضبط
- بھارتی الزامات پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج
- ترکی کا 50 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
- دوران میچ فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں کی اجازت مل گئی
- چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کو تحقیقات کیلئے پیرس کا ٹکٹ دینے کی پیشکش
- بھارت بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرے، وزیر خارجہ
- قرضوں کی دلدل سے کسی حد تک نکل گئے ہیں، وزیراعظم
- حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
- بھارت کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج، اپنا سفیر بھی واپس بلالیا
تاجکستان کی معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

تاجک پاپ اسٹار پر 5 ہزار سومونی کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوٹو : فائل
دوشنبے: تاجکستان میں معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ گھر کے بجائے آفس کے عملے اور دوستوں کے ہمراہ منانے پر جرمانہ کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کی معروف پاپ سنگر فیروزہ خفی زوا کو اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے قانون کی گرفت میں آگئیں۔ مقامی عدالت نے پاپ گلوکارہ کو سالگرہ منانے کے دوران ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر 5 ہزار سومونی جرمانہ عائد کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاپ اسٹار نے ملکی آئین کے آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی کی جس کے تحت تہوار، رسومات اور تہنیتی تقریبات صرف گھر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی جا سکتی ہیں جب کہ گلوکارہ نے یہ تقریب اپنے آفس میں رکھی اور رقص کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ قانون شہریوں کے غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور پیسے صرف اہل خانہ پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پاس کیا گیا تھا۔ اگر کسی شہری کے پاس بے جا اخراجات کے لیے پیسے ہیں تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے اہل خانہ پر ہی خرچ کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔