- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- آدھی سے زائد معیشت کی خرابی توانائی کے شعبے کی وجہ سے ہے، وفاقی وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
رنویرسنگھ تقریب کے دوران بِلک بِلک کر رو پڑے
ممبئی: بالی ووڈ کے چلبے اداکار رنویر سنگھ ڈانس شو کی تقریب کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بُری طرح رونے لگے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے نئی آنے والی فلم’’گلی بوائے‘‘ کی تشہیر کے لئے مشہورڈانس شو ’’سپر ڈانسر‘‘ میں شرکت کی جہاں بچوں کی جانب سے مہمان کی شرکت کو منفرد بنانے کے لئے رنویر کی سوانح حیات کو ڈانس کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس ڈانس پر فارمنس میں رنویر کے فلمی نگری میں قدم رکھنے سے قبل سے لیکر کامیابی کے تمام ادوار کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
بچوں کی جانب سے پیش کردہ داستان کو دیکھ کر رنویر سنگھ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور بلک بلک کر رونے لگے حتیٰ کہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر فنکار بھی جوشیلے رنویر کو اس طرح روتے دیکھ کر پریشان ہو گئے اور انہیں دلاسا دیا۔
رنویر سنگھ نے آبدیدہ انداز میں رونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچھا تھا کہ میں کبھی اس ڈانس شو میں بھی آؤں گا اور کوئی میری پوری زندگی کو ڈانس کے ذریعے بیاں کرے گا، میرے لئے کئے گئے اس اقدام نے میرے دل کو بہت متاثر کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شادی کے بعد دپیکا رنویرسے متعلق شکایت لب پر لے آئیں
گلی بوائے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے وقت ایک دم تبدیل ہوگیا کیوں کہ گزشتہ سال میں نے سپرہٹ فلمیں کیں اور پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گیا اور یہ سب دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سب کچھ ایک خواب ہے،یہی وجہ ہے کہ اپنی ہی زندگی کی کہانی دیکھ کر آنسوؤں کو روک نہیں سکا۔
واضح رہے کہ ’’گلی بوائے‘‘ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے اسٹریٹ ریپر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم رواں ماں 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔