ٹوئنٹی 20 میچز، دھونی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  پير 11 فروری 2019
فہرست میں پاکستان کے شعیب ملک اور ویسٹ انڈین اسٹارز کرس گیل اوڈیوائن براوو بھی موجود ہیں۔ فوٹو : فائل

فہرست میں پاکستان کے شعیب ملک اور ویسٹ انڈین اسٹارز کرس گیل اوڈیوائن براوو بھی موجود ہیں۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: مہندرا سنگھ دھونی ٹوئنٹی 20 میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔

تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی ٹوئنٹی 20 میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے، اس فہرست میں پاکستان کے شعیب ملک اور ویسٹ انڈین اسٹارز کرس گیل اوڈیوائن براوو بھی موجود ہیں، آل راؤنڈر کیرون پولارڈ 446 میچز کھیل کر سب سے آگے ہیں۔

دھونی نے یہ سنگ میل اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شریک ہوکر عبور کیا، دھونی اس سے قبل بھارت کیلیے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے اظہر الدین کے ریکارڈ میں ساجھے دار بھی بنے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں پلیئرز نے مشترکہ طور پر 334 میچز کھیلے ہیں، اس معاملے میں ٹنڈولکر463 مقابلوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔