میٹرک تک نصاب میں تبدیلیاں، 10 ہزار اسکول بند یا ختم ہوں گے

قیصر شیرازی  پير 11 فروری 2019
نئے تعلیمی اسٹرکچر کا نفاذ یکم مارچ سے مرحلہ وار کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

نئے تعلیمی اسٹرکچر کا نفاذ یکم مارچ سے مرحلہ وار کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پہلی کلاس سے میٹرک تک اسلامیات، معاشرتی علوم اور اردو کی درسی کتب کے نصاب میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی، 65 ء کی جنگ، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں، منشیات کیخلاف مضامین ، حضور اکرم ﷺ کی سیرت، غزوات کو نصاب میں شامل کیا جائیگا۔

ریشنلائزیشن مکمل کر کے پنجاب بھر میں 10 ہزار اسکول ختم یا قریبی بڑے اسکولوں میں ضم کیے جائیں گے، پرائمری سکولوں میں اسکیل 14 اور مڈل اسکولوں میں اسکیل 17 کے سینیئر ٹیچرز ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریسز تعینات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نئے تعلیمی اسٹرکچر کا نفاذ نئے تعلیمی سال یکم مارچ سے مرحلہ وار کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔