سرفراز کو شائقین کے ممکنہ ردعمل سے بچانے کیلیے بھی باہر بٹھایا، احسان مانی

اسپورٹس رپورٹر  پير 11 فروری 2019
میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میچزکے دوران کراؤڈکی جانب سے کوئی ردعمل ہو جس کی وجہ سے سرفرازمزید دباؤکا شکار ہوں، چیئرمین۔ فوٹو: فائل 

میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میچزکے دوران کراؤڈکی جانب سے کوئی ردعمل ہو جس کی وجہ سے سرفرازمزید دباؤکا شکار ہوں، چیئرمین۔ فوٹو: فائل 

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ فقرے کے بعد انھیں ٹیم سے باہر بٹھانے کے فیصلے کا انکشاف کردیا۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سرفراز نے جوبات کی، وہ میری رائے میں قابل قبول نہیں تھی، بعد ازاں کپتان نے اس کی معافی بھی مانگی، اس کے باوجود میں یہ بھی چاہتا تھا کہ کچھ میچز کے لیے سرفراز احمد کو ٹیم سے دور رکھا جائے کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میچزکے دوران کراؤڈکی جانب سے کوئی ردعمل ہو جس کی وجہ سے سرفرازمزید دباؤکا شکار ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میرا آئی سی سی سے گلہ یہ ہے کبھی کبھی قانون اوردوسرے عوامل اور ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہم نے آئی سی سی کو بڑا کلیئر خط لکھ دیا ہے۔ بین اسٹوکس کو نئے قانون کا فائدہ مل گیا، دوبارہ بیٹنگ کیلیے بلالیاگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔