جہلم میں 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2019
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی تحقیقی ٹیم نے یہ باقیات دریافت کیں فوٹو:ایکسپریس

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی تحقیقی ٹیم نے یہ باقیات دریافت کیں فوٹو:ایکسپریس

جہلم: پدری کے علاقے سے 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی ریسرچ ٹیم نے تحقیق کے دوران یہ باقیات دریافت کیں۔ طلبہ نے بتایا کہ گھوڑوں کی دریافت شدہ کھوپڑی کا تعلق سیواہیپس نامی خاندان سے ہے۔

ریسرچ کے مطابق یہ گھوڑے مایوسین دور میں پدری میں پائے جاتے تھے اور دانتوں کے معائنہ سے پتا چلا کہ گھوڑے سخت قسم کی جنگلی گھاس کھاتے تھے۔

گھوڑے کی کھوپڑی کو مزید تحقیق کیلئے چین بھیجا جائے گا اور مزید ریسرچ میں اس نوع کے معدوم ہونے کی وجوہات کو معلوم کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔