آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2019
سربراہ پاک فوج نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر: فوٹو:سوشل میڈیا

سربراہ پاک فوج نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر: فوٹو:سوشل میڈیا

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔